ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں کارکی ٹکرسے اسکوٹر سوار2 نوجوان ہوگئے شدید زخمی

منگلورو میں کارکی ٹکرسے اسکوٹر سوار2 نوجوان ہوگئے شدید زخمی

Sun, 05 Jan 2020 11:27:03    S.O. News Service

منگلورو 5/جنوری (ایس او نیوز) کنکن ناڈی سے بالمٹا کی طرف جانے والی سڑک پر دیر رات گئے ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں کار کی ٹکر کی وجہ سے اسکوٹر پر سوار2نوجوان شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والے نوجوانوں کی شناخت آفتاب(21سال)اورامین (25سال) طور پر کی گئی ہے۔ ان دونوں زخمیوں کوعلاج کے لئے یہاں کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر کدری پولیس اسٹیشن کے افسران نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا ہے۔


Share: